بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2017

برطانیہ: پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئیں گے: تھریسا مے

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مےنے انتخابات میں پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آنے کے عزم کااظہارکیا ہے۔
بولٹن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےتھریسا مے نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد سے بریگزٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گا اور برطانیہ کو طویل مدت کیلئے استحکام حاصل ہوگا۔
دوسری جانب برطانیہ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کاربن نے لندن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ ملک میں امیر ہی امیر تر ہوگا یا دیگر طبقوں کو بھی ترقی کا حق ملے گا۔