بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2017

شام،3000محصور شامی باشندے محفوظ علاقوں میں منتقل

شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جنگ زدہ علاقوں میں محصور ہزاروں شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق الفوعہ اور کفریا نامی شہروں سے تین ہزار کے قریب افراد کا انخلا عمل میں آیا اوراس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ گزشتہ ہفتے انخلا کے دوران بسوں پر حملوں کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔