بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2017

فریقین شمالی کوریا کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کریں ،چین

چین نے کہا ہے کہ کوریائے خطے میں مستقل قیام امن جنگ میں نہیں بلکہ متنازعہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے سے حل کرنے میں مضمر ہے۔
بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو شمالی کوریا کامعاملہ بغیر کسی کشیدگی کے مذاکرات کی میز پر حل کیا جا سکتا ہے۔