کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 21, 2017

عبدالحفیظ کاردار کو ہم سے بچھڑے اکیس سال ہوگئے

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ہم سے بچھڑے اکیس سال ہوگئے۔ چھ سال تک پاکستان کی کپتانی اور پہلی ہی سیریز میں ٹیسٹ کھیلنے والی ہر ٹیم کو میچ ہرانے کا ریکارڈ حفیظ کاردار کے نام ہے۔
عبدالحفیظ کاردار، سترہ جنوری انیس سو پچیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
وہ پاکستان اور بھارت کیلئے ٹیسٹ کھیلنے والے تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انیس سو باون میں پہلے دورہ بھارت میں پاکستانی سکواڈ کی قیادت کی اور بھارت کو لکھنو میں شکست دی۔ انیس سو چون میں دورہ انگلینڈ کے دوران اوول میں تاریخی فتح سمیٹی۔
عبدالحفیظ کاردار نےچھبیس ٹیسٹ کھیلے، نو سو ستائیس رنز بنائے، اکیس وکٹیں اڑائیں، تئیس میچز میں کپتانی کی۔ وہ پانچ سال تک پی سی بی کے سربراہ بھی رہے۔
عبدالحفیظ کاردار نےگیارہ کتابیں بھی لکھیں، وہ آج ہی کے دن انیس سو چھیانوے کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔