موسم

  • موسم
  • Apr 21, 2017

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ، فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انچاس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔