بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 20, 2017

ایران مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے:امریکی وزیر خارجہ

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نےالزام لگایا ہے کہ ایران کی اشتعال انگیزی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنا اور خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ایران کی نگرانی نہ کی گئی تو وہ بھی ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے راستے پر چل سکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ایران۔۔ لبنان، عراق، شام اور یمن۔۔ میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا تھا کہ ایران نے صدرباراک اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔تاہم امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے اس بات کے جائزے کا حکم دیا ہے کہ آیا دو سال قبل ایران پر سے اٹھائی جانی والی پابندیاں امریکہ کے قومی مفاد میں ہیں یا نہیں۔