بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 20, 2017

نائیجیریا میں گردن توڑ بخار نے وبائی شکل اخیتار کرلی

نائیجیریا میں گردن توڑ بخار نے وبائی شکل اخیتار کرلی ہے ۔اس مہلک وباء نے اب تک سات سو پینتالیس افراد کی جان لے لی ہے جبکہ آٹھ ہزار سے زیادہ افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ملک کے پانچ شمالی صوبوں زمفارہ، سوکوٹو،کٹسینا، کیبی اور نائجر میں اس موذی بخار نے سات سو پینتالیس افراد کی جان لے لی جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ متعدی مرض کھانسنے اور چھینکنے سے ایک دوسرے کو منتقل ہوتی ہے۔ اس مہلک بیماری میں شدید بخار اور سردرد کے ساتھ مریض کی گردن کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور دماغ اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے ۔