بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 20, 2017

گھانا: آبشار میں درخت گرنے سے 20افراد ہلاک، متعدد زخمی

گھانا میں "کنٹامپو" کی معروف آبشار میں درخت کے گرنے سے بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
گھانا کےناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےادارے کےمطابق حادثہ طوفان کے باعث پیش آیا۔ اس وقت لوگ وہاں تیراکی کر رہے تھے۔پولیس اور فائر سروس کی مشترکہ ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا تاکہ درخت کے نیچےپھنسے لوگوں کو بچایا جا سکے۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا درخت گر گیا جس کی زد میں لوگ آ گئے۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی ہے۔