موسم

  • موسم
  • Mar 20, 2017

منگل اور بدھ کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بار ش کا امکان : محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ کالام، گوپس، ہنزہ اور مالم جبہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈرہا ۔آ ج اسلام آبادمیں پولن کی تعدادچونتیس ہزار ایک سو انتالیس فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔۔
اورآخرمیں ملک کے اہم شہروں کےر یکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔۔۔
اسلام آباد آٹھ ،لاہور پندرہ ،کراچی انیس ،پشاور تیرہ ،کوئٹہ پانچ ،گلگت تین ،چترال پانچ ،مظفرآباد آٹھ ،مری پانچ ،سکردو دو ،فیصل آباد پندرہ ،ملتان سترہ اور حیدرآبادمیں انیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔۔۔۔