ہاکی

  • ہاکی
  • Mar 20, 2017

پاکستان نے نیو زی لینڈ کو2۔4سے شکست دےد ی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہاکی سیریز کے تیسرے میچ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ابو بکر محمود نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ حسیم خان نے ایک گول کیا۔ سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین دو سے ہرایا تھاجب کہ دوسرا میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔