ٹینس

  • ٹینس
  • Mar 20, 2017

انڈین ویلزماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہموطن سٹان واورنکا کو انڈین ویلز کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
راجر فیڈررپانچویں مرتبہ یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فائنل میں عالمی نمبر تین واورنیکا کو دو گیمز کی برتری حاصل تھی تاہم عالمی نمبر دس راجر فیڈرر نے لگاتارتین گیمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ پینتیس سالہ فیڈرر ٹورنامنٹ جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے اس سے قبل 1984میں جیمی کونرز نے 31سال کی عمر میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
خواتین کے مقابلے میں ’’ایلینا۔ ویسنینا ‘‘نے سخت مقابلے کے بعد ٹائٹل جیت لیا۔تین گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں ویسنینانے شکست کے قریب سے واپس پلٹتے ہوئے دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن "سویتلانا ۔کزنیٹسووا ‘‘ کوہرایا۔