قومی

  • قومی
  • Mar 20, 2017

 لاہور :پنجاب سپیڈفیڈر بس سروس کا آغاز

پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں اسلامی فلاحی معاشرئے کے قیام کے لیے کوشاں ہے اورعملی اقدامات کے ذریعے بہت جلد اس مقصد کو حاصل کر لیا جائے گا۔
لاہور میں ’’پنجاب سپیڈو ۔۔بس سروس‘‘ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس پراجیکٹ کا آغاز اس منصوبے کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اب وہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر بے جا تنقید کی روش ترک کر دیں۔۔۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے بیشترترقیاتی منصو بے مکمل ہونے والے ہیں۔۔ان منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔۔