ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Mar 20, 2017

سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا : وزیراعظم محمد نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ باوجود اس امر کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے اور تعلق کے پیش نظر، سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ اس لئے حکو مت نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت یہ سرحدیں فوری کھول دی جائیں۔
وزیراعظم نے امید ظا ہر کی کہ جن وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیا تھا، اسکے تدارک کے لیے افغانستان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بارہااس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے اور ہم دونوں ممالک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عملدرامد جاری رکھیں گے۔