قومی

  • قومی
  • Mar 20, 2017

سپریم کورٹ : خواجہ آصف کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی

سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کے حوالے سےمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے ایک سو دس میں خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا فیصلہ برقرار ر کھا۔