بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 20, 2017

شام: حکومت مخالف باغیوں کے حملے کے بعد دمشق میں شدید لڑائی

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں شام کی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔باغیوں کے اچانک حملے کے نتیجے میں دمشق شہر کے مرکزی علاقے میں بھی گولے گرے ہیں اور راکٹ داغے گئے ہیں۔حملہ آوروں نے حکومت کی دفاعی لائن کو توڑنے کی کوشش سے قبل جوبر ضلع میں دو خودکش کار بم دھماکے کیے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جوبر کے علاقے میں حملے کے لیے خفیہ سرنگوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔