بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 19, 2017

طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لئے راکٹ انجن کا تجربہ کامیاب رہا

شمالی کوریا نے انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا نیا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لئےطاقتورانجن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ تجربہ چین کی سرحد کے قریب طلوع آفتاب کے وقت کیا گیا جہاں کم جونگ اُن بھی اسے دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ شمالی کوریا کی حکومت گزشتہ سال دو جوہری تجربوں کے علاوہ متعدد میزائل ٹیسٹ کر چکی ہے۔