قومی

  • قومی
  • Aug 10, 2018

اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی, چوہدری سرور گورنر پنجاب کے امیدوار نامزد

حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے اہم فیصلے۔ اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی، چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد۔ چوہدری سرور گورنر پنجاب ہوں گے۔ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری اٹھارہ اگست کوہوگی۔عمران خان وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس کی بجائے منسٹر انکلیو کے عام گھر میں رہیں گے۔

انتخابات کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد سب سے پہلا کام سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوتا ہے۔ کپتان نے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئےمرکز اور پنجاب میں سپیکرز کے امیدوار فائنل کر دیئے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر نے پاکستا ن ٹیلی ویژن کو بتایا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ایک طرف حکومت سازی کے معاملات تو دوسری طرف کپتان کی بطور وزیراعظم رہائش گاہ اور حلف برداری سے متعلق امور کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

عمران خان کی حلف برداری کی تقریب اگرچہ سادہ ہوگی تاہم اس تاریخی موقعے پر کپتان انیس بانوے ورلڈ کپ کے ساتھیوں کو نہیں بھولیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، سپیکرز اور گورنر پنجاب کے نام سامنے آنے کے بعد سب کی نظریں ڈپٹی سپیکرز اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پر ہیں اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔