موسم

  • موسم
  • Aug 10, 2018

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم مکران ، قلات ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، لاہور ، ملتان ، بہاولپور ، ہزارہ ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، کوئٹہ ، قلات ، ژوب ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں باون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےدرجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔