قومی

  • قومی
  • Aug 10, 2018

انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی: وزیر اطلاعات

ہم نے اپنی ذمے داری پوری کر دی ۔ انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے دو ماہ میں جتنے مسائل دیکھے ان کے حل کے حوالے سے تجاویز مرتب کیں ۔ امید ہے کہ آئندہ حکومت ان پالیسیوں سے فائدہ اٹھائے گی ۔
اس سے پہلے وزیر اطلاعات نے لوک ورثہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تصویری نمائش دیکھی۔ نمائش میں تاریخ پاکستان کو تصویری انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کے لئے ہمارے اسلاف نے عظیم جدوجہد کی۔ چودہ اگست سیاست سے بالاتر دن ہے۔ تاریخ سے واقفیت کیلئے عوام اس تصویری نمائش کو ضرور دیکھیں۔