کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 09, 2018

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی

آسٹریلیا کے دو فاسٹ بولرز’’پیٹ۔کمنز‘‘ اور ’’جوش۔ہیزل ووڈ‘‘ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ’’ڈیوڈ۔بیک لے‘‘کے مطابق دونوں کھلاڑی کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک دونوں کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہونگے۔
فاسٹ بولر مچل سٹارک ٹریننگ میں مصروف ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔