کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 09, 2018

شاہد آفریدی انجری کے سبب کیربیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی انجری کے سبب کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے کہا کہ وہ گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو پائے،۔ انہیں افسوس ہے کہ وہ اس مرتبہ ’سی پی ایل‘ میں’’ جمیکا تلاواز‘‘ کی نمائندگی نہیں کر سکتے ۔آفریدی کا کہنا تھاکہ وہ گھر بیٹھ کر ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ عماد وسیم ایونٹ میں ان کا خلا ء پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔