کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 09, 2018

چوتھا ون ڈے:سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو3رنز سے ہرادیا

کینڈی میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو چوتھےون ڈے میچ میں تین رنز سے ہرادیا۔
پانچ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو انتالیس اوورز تک محدود کیا گیا۔ سری لنکا نے انتالیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھ رنز بنائے۔ ’’کوسل ۔پریرا‘‘ ، تھسارا پریرا‘‘ اور ’’داسن۔شناکا‘‘ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ’’داسن۔شناکا‘‘ نے ناقابل شکست پینسٹھ رنز بنائے۔’کوسل ۔پریرا‘‘ اور تھسارا۔پریرا‘‘ نے اکاون اکاون رنز بنائے۔
۔۔۔۔۔۔
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران بھی بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو اکیس اوورز میں ایک سو اکانوے رنز کا ہدف ملا تاہم جنوبی افریقہ اکیس اوورز میں نو وکٹوں پر ایک سو ستاسی رنز بناسکا۔ہاشم آملہ چالیس اورجے پی ڈومینی اڑتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کی طرف سے ’’سرنگا۔ لکمل ‘‘ نے تین اور تھسارا پریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔