قومی

  • قومی
  • Aug 09, 2018

ہماری جماعت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھے گی, شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر اپوزیشن میں بیٹھے گی ۔ کنگری ہاوس کراچی میں جی ڈی اے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔۔انہوں نےکہاکہ سندھ سے 14نشستیں ملنے پر ہمارے حوصلے بڑھے ہیں کراچی اور سندھ کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ مرکزی قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد کیئے گے امیدواروں کی حمایت پر جی ڈی اے کی فراخدلانہ اور غیرمشروط حمایت پر پیر صاحب پگارہ اور جی ڈی اے کے قائدین کےمشکور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ نشستیں ملیں ہیں الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ڈی اے کے صدر پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے کہا کہ ہر دکھ سکھ میں غیر مشروط طور پر ہر طرح سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں عارف علوی اور عمران اسماعیل کے ہمراہ پیر صاحب پگارہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،ذوالفقار مرزا اور دیگر جی ڈی اے کے رہنماوں سے کنگری ہاوس میں ملاقات کی۔