بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 09, 2018

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کی ایران کے صدر سے ملاقات

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی "اِرنا" کے مطابق صدر حسن روحانی نے یہ بات تہران میں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ "ری یانگ ہو" سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدرروحانی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی حالیہ سالوں کی کارکردگی سے دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ اپنی ذمہ داریاں بھی پوری نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ رکھنے والے ملکوں کو آپس میں روابط اور تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی ایشوز پرایران اور شمالی کوریا کا مؤقف یکساں ہے۔شمالی کوریا کے وزیرخارجہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔