بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 09, 2018

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
کولمبیا فلسطین کو تسلیم کرنے والا ایک سو سینتیسواں ملک بن گیا ہے ۔ فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کولمبیا کے نومنتخب صدر "ایوان ڈیک" کے حلف اٹھانے سے چند روز پہلے کیا گیا ۔کولمبیا کی وزارت خارجہ کے ایک خط کے مطابق صدر مینوئل سینتوس نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنےکا اعلان کیا۔فلسطینی حکام نے کولمبیا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔کولمبیا میں فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں امن آئے گا ۔