بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 09, 2018

انڈونیشیا : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد347ہوگئی

انڈونیشیا کے لومبوک جزیرےمیں ہولناک زلزلےسے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو سینتالیس ہو گئی۔
اتوار کو آنے والےچھ اعشاریہ نو شدت کےزلزلےسے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے جنہوں نے عارضی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ زلزلہ متاثرین کودواؤں،خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مالی نقصان کا درست اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔