بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 09, 2018

افغانستان میں بم دھماکہ : 8افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8شہری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد صوبے بلخ کے ضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،جسکا مقصد سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانا تھا ۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔