کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 09, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقسیم ایوارڈ کی سالانہ تقریب

اکستان کرکٹ بورڈ کی تقسیم ایوارڈ کی سالانہ تقریب گزشتہ رات کراچی میں منعقد کی گئی۔مردوں کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین بیٹسمین کاایوارڈشان مسعود کو دیاگیا، اعزاز چیمہ کو بہترین بائولر اورکامران اکمل کو بہترین وکٹ کیپر کے ایوارڈسے نوازاگیا۔خواتین کی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہترین بلے بازکاایوارڈبسمہ معروف کودیاگیا،بہترین بائولرکا ایوارڈDaina بیگ اور سدرہ نواز کو بہترین وکٹ کیپر کاایوارڈ دیاگیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے سال کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ عامراشفاق نے حاصل کیا، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ نہارعالم اوربہترین ڈیف کرکٹرکاایوارڈ محمدنویدقمرنے حاصل کیا۔آل رائونڈرفہیم اشرف نے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین ایمرجنگ پلیئرکاایوارڈ حاصل کیا اور خواتین کرکٹ ٹیم کی بہترین ایمرجنگ کھلاڑی کاایوارڈDaina بیگ نے حاصل کیا۔بابراعظم کوسال کا بہترین ٹی ٹونٹی بیٹسمین قراردیاگیا جبکہ جویریہ خان کو خواتین کی بہترین ٹی ٹونٹی بلے بازکاایوارڈ دیاگیا۔حسن علی نے سال کے ون ڈے کے بہترین کھلاڑی جبکہ ثناء میر نے خواتین کی کیٹگری میں ون ڈے کی بہترین کھلاڑی کاایوارڈحاصل کیاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کوامتیازاحمدسپرٹ آف کرکٹ ٹرافی کاایوارڈدیاگیا۔فخرزمان کو سال کی غیرمعمولی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیاگیاجبکہ محمدعباس کوسال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کاایوارڈ ملا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ، حکومت اور قوم کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ملک میں کرکٹ بحال ہورہی ہے۔