تفریح

  • تفریح
  • Jul 29, 2018

ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطاء کاباعث فخر کارنامہ

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف نام عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور پہلی پاکستانی خاتون ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطاء نے باعث فخر کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہالی وڈ میں مشن امپاسیبل سلسلے کی نئی فلم پر کام کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لاریب کو19برس کی عمر سے کئی مشکل مرحلے طے کرتے ہوئے ہالی وڈ میں انٹری دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ویژول آرٹسٹ کے طور پر شہرت حاصل ہے۔ لاریب کئی مشہور اشتہارات اور ٹیلی وژن سیریز پر اپنے فن کا جوہر دکھانے کے علاوہ گوڈزیلا اور ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ کی ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔