موسم

  • موسم
  • Jul 20, 2018

چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ژوب ، قلات ، سکھر ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستا ن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ژوب ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، لاہور ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، ژوب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ اڑسٹھ ، پشاور بتیس ، سیدو شریف اکیس ، لاہور اڑتیس ، شورکوٹ چونتیس اور زیار ت میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت نوکنڈی چھیالیس ، دالبندین پینتالیس اور تربت میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔