قومی

  • قومی
  • Jul 19, 2018

سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے لئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق

عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کے لئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں واضح کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار عوامی جلسے سے متعلق پروگرام سے مقامی انتظامیہ کو کم از کم تین دن پیشتر آگاہ کریں گے۔مقامی اور ضلعی انتظامیہ حفاظتی انتظامات کر نے کی ذمہ دار ہو گی اور ایسے عوامی اجتماعات ،جلوس اور عوامی جلسوں کو منظم کرے گی ۔