قومی

  • قومی
  • Jul 18, 2018

نگران وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کی لاہور میں نیوز کانفرنس

پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایون فیلڈمیں سزایافتہ محمد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس فراہم کی گئی ہے جس میں علیحدہ کمرہ ، ٹی وی ، اخبارات ، اور ذاتی لباس کی سہولت میسر ہے ۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ پی آئی سی کے ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کا طبی معائنہ کر رہے ہیں اور انہیں جیل میں چہل قدمی اورخصوصی غذا کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف سے خاندان کے افراد جمعرات کےروزجبکہ ان کے وکلا کسی بھی وقت درخواست دے کر ملاقات کرسکتے ہیں ۔ احمد وقاص ریاض نے کہا کہ مریم نواز کو خواتین کے سیل میں سہولتیں دی گئی ہیں۔جیل میں قیدکوئی بھی خاتون ہفتے میں ایک روز اپنے خاوند ، خاندان اور عزیز و اقارب سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔