قومی

  • قومی
  • Jul 18, 2018

راجن پور : صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کاروجھان میں جلسے سے خطاب

ہمارا دور حکومت خدمت کی سیاست سے عبارت ہے ۔راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے علاقے میں مکمل ہونے والے منصوبے ہمارے کارکردگی کا ثبوت ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے دھرنوں اور احتجاج کے کے باوجود ترقی کے عمل کو جاری رکھا۔ ٹھوس اقدامات کی بدولت معیشت ، امن و امان سمیت تمام شعبوں میں بہتری آئی۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو انتخابات میں کامیاب بنائیں گے۔