بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 19, 2018

شمالی صوبے سرِ پُل میں داعش کا خود کش دھماکہ : بیس افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے سرِ پُل میں طالبان پر داعش کے خود کش حملے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس سربراہ عبدالقیوم کے مطابق دھماکہ ایک نماز جنازہ کے دوران کیا گیا۔ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ چند روز سے طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک فریقین کے سو جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں