موسم

  • موسم
  • Jul 18, 2018

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، کوہاٹ، بنوں، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، قلات ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ، ملتان، میرپورخاص، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
آج تربت ، دالبندین چوالیس اور سبی تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے ۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکار ڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔
اسلام آباد تینتیس ۔ لاہور سینتیس ۔ کراچی تینتیس ۔ پشاور پینتیس ۔ کوئٹہ اڑتیس ۔ گلگت بتیس ۔ چترال چھتیس ۔ کالام چوبیس ۔ مظفر آباد چونتیس ۔ مری تئیس ۔ فیصل آباد سینتیس ۔ ملتان چالیس ۔ سرگودھا چھتیس ۔ بہاولپور چالیس ۔ دیر اکتیس اور مالم جبہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔