ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jul 16, 2018

شریف خاندان کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر

ایون فیلڈ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف نواز شریف ، مریم نواز اور ریٹائرڈکیپٹن صفدر کی طرف سےاپیلیں دائر ۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ کل سے سماعت کا آغاز کرے گا ۔
شریف خاندان کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل قیمت جانے بغیر آمدن سے زائد اثاثہ قرار دیا گیا ۔ مجرموں کے خلاف فرد جرم کو بھی اپیلوں کا حصہ بنایا گیا۔ احتساب عدالت کا فیصلہ شواہد پر مبنی نہیں ،غیر قانونی اور تضادات سے بھرپور ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے محمد نواز شریف ، مریم نواز اور ریٹائرڈ کپٹن محمد صفدر کو رہا کیا جائے ۔محمد نواز شریف کا ٹرائل جیل کی بجائے احتساب عدالت میں کیا جائے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ سنانے کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کئے جائیں ۔