قومی

  • قومی
  • Jul 12, 2018

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا چاروں وزرائے اعلی کو خط

کسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں رخنہ نہ ڈالا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا چاروں وزرائے اعلی کو خط ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے وزرائے اعلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی حدود میں انتخابی مہم کی آزادی کو یقینی بنایا جائے ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر سیاسی جماعت اور امیدوار کو مہم چلانے کی آزادی ہے ۔