قومی

  • قومی
  • Jul 12, 2018

پشاور:آرمی چیف کی شہید ہارون بلور کے خاندان سے اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پشاور میں بلور فیملی سے ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلور خاندان ثابت قدم رہااور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں پیش کیں ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ امن کے قیام کے لئے ہم منزل سے زیادہ دور نہیں اور انشاء اللہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف بلاتفریق رنگ و نسل متحد ہیں۔