قومی

  • قومی
  • Jul 12, 2018

وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا:چیئرمین نیب

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا پانے والے محمد نواز شریف اور مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے کل پاکستان آ رہے ہیں ۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی اور کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر انا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے عدالتی حکم کے مطابق نیب سے تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع دیئے جارہے ہیں ۔