ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jul 12, 2018

وزیراعظم کی گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

نگران وزیراعظم ناصر الملک نےانتخابی امیدواروں خصوصاََ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعلی دوست محمد خان سےملاقات میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیا۔اس موقع پر صوبائی حکام کی جانب سے دہشت گردی کےحالیہ واقعے کے بعدکئے گئے سکیورٹی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔
وزیراعظم ناصر الملک بلور ہاوس بھی گئے اور شہید ہارون بلور کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعظم نے غم زدہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔