کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 11, 2018

پاکستان نے خصوصی افراد کی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

پاکستان نے خصوصی افراد کی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی ہے۔
ووسٹرشائر میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو45رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں7وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز بنائے۔حسنین عالم نے اڑتالیس ، محمد شہباز نے چونتیس اور سیف اللہ نے اکتیس رنز سکور کئے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اٹھارہ عشاریہ دو اوورز میں ایک سو چوالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عبداللہ اعجاز نے 5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
خصوصی افراد کی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش کی تھی جو فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔