ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jul 11, 2018

وزیراعظم کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس

انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس۔ نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تمام صوبوں کے دورے کا فیصلہ ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تمام صوبوں کو سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام سیاسی قیادت کو حکومت کی جانب سے کئے گئےسیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیاسی قیادت کا تعاون حاصل کیا جائے ۔ اجلاس میں انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے حوالے سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔