سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 11, 2018

پاکستانی باکسر محمد وسیم 15 جولائی کو ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پر عزم

پاکستانی باکسر محمد وسیم 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے تحت ورلڈ ٹائٹل کا مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگا جہاں باکسر وسیم، جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے مدمقابل ہوں گے۔باکسر محمدوسیم کا کہنا ہےکہ وہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے قوم سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔