ٹینس

  • ٹینس
  • Jul 11, 2018

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ، ویمنز سنگل ایونٹ

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سرینا نے اٹالین حریف کمیلا جارجی کو اپنے طاقتور سٹروکس کی بدولت تین چھ ، چھ تین اور چھ چار سے آؤٹ کلاس کیا ۔سرینا کا سیمی فائنل میں جرمنی کے 13سیڈ جولیا جارجز سے مقابلہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔
جرمنی کی 11سیڈڈ پلیئر اینجلیک کیربر کو بھی ٹاپ ایٹ راؤنڈمیں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا جنہوں نے روسی حریف ڈاریا کاسٹکینا کو چھ تین اور سات پانچ سےشکست دے کر گھر واپسی کا ٹکٹ تھمایا۔
۔۔۔۔۔۔
لٹویا کی ڈ یلیا اوسٹا پینکو نے سلواکیہ کی ’ڈومینیکا ۔سیبلکووا‘ کیخلاف سات پانچ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔