قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2018

ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے حوالے سے بریفنگ

وزیراعظم ناصر الملک کو بتایا گیا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2کروڑ 67لاکھ 70ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ماحولیاتی تحفظ کیلئے 80کروڑ روپے کے 6منصوبے شروع کیے گئے۔ پاکستان ماحولیات پر 14عالمی معاہدوں کا حصہ اور ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے۔
وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں روابط بہتر بنائیں اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔