قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2018

صدر مملکت کی پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس واقع میں شہید ہونے والے ہارون بلور سمیت تمام افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِو جمیل کی دعا کی ہے ۔
صدر ممنون حسین نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔