قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2018

تین دن تک سوگ منانے کے بعد الیکشن کمپین شروع کرینگے, اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ وہ میدان سے بھاگنے والے نہیں۔ ہر صورت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بلور ہائوس پشاور میں پارٹی کے راہنما ہارون بلور شہید کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ایسے حالات میں انتخابات کی شفافیت پر تحفظات پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ انہوں نے دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی انتخابی سرگرمیاں معطل کرنے کی اپیل کی۔