قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2018

آرمی چیف کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلور فیملی اور اے این پی سے اظہار افسوس کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں ایسی قوتوں کے گٹھ جوڑ کا سامنا ہے جو پاکستان کو پرامن اورمستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دشمن قوتوں کیخلاف نبردآزما ہیں اور انہیں ضرور شکست دیں گے۔