بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2018

افغانستان: جلال آباد شہرمیں عسکریت پسندوں کا حملہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ پر عسکریت پسندوں کا حملے میں دس افراد ہلاک اوردس زخمی ہوگئے ہیں۔
ننگر ہار صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں جس کے بعدعسکریت پسند عمارت میں داخل ہوگئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔جلال آبادشہر میں دو ہفتوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ تیسرا حملہ ہے۔یکم جولائی کوہونے والے دھماکے میں سکھ اقلیت کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انیس افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روزجلال آباد میں ایک پٹرول پمپ کے قریب دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔