بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2018

چین مشرق وسطی کی عرب ریاستوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دے گا:چینی صدر

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطی کی عرب ریاستوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دے گا۔
صدر شی چن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں اکیس عرب ممالک کے نمائندوں سےملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں ترقی، سلامتی و تحفظ سے جڑے متعدد مسائل کا بہترین حل ہے۔چین اس مقصد کے لیے عرب ریاستوں کوبیس ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد دے گا۔ یہ رقم تنازعات کے شکار خطے کے اقتصادی و صنعتی شعبوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔ صدر شی چن پنگ نے کہا کہ قرضے کا تعلق ایٹمی اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں تعاون بڑھانے سے بھی ہے۔